ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سائنس دانوں نے یہ کامیابی پندرہ مارچ کو حاصل کی۔ کاوشگر چار اور بایو کیپسول کو خلا میں بھیجنے کا مقصد ضروری ٹکنالوجی کا حصول اور تیار کئے گئے سسٹموں کو ٹسٹ کرنا تھا۔ بایو کیپسول میں جاندار کو خلا میں بھیجے جانےسے قبل آمادہ کرنا اور زمیں پرواپس لانےکےبعد اسے دوبارہ ہوش میں لانا، لائف سپورٹنگ سسٹموں سے ڈاٹا رکوری سسٹم کا ٹسٹ، خلا میں جانے اور واپس آنے کےدوران ہیٹنگ سسٹم کا ٹسٹ کرنا مقصود تھا۔ کاوشگر چار کی پرواز کے دوران زمیں، خلائي اور موبائیل اسٹیشنوں کی کمیونیکیشن کارکردگي بھی ٹسٹ کی گئي۔ یادرہے صدر احمدی نژاد نے کاوشگر چار راکٹ کی رونمائي کی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110